مہنگا پٹرول، گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے

مہنگا پٹرول، گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایہ بڑھادیا ۔۔

تفصیل کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ ہی گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے عام شہریوں کے لئے یہ اضافہ انتہائی تکلیف دہ امر ہے آٹا،چینی،گھی، دالیں،سبزیاں اور اسی طرح دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے عام شہری مالی مشکلات میں مبتلا ہونا شروع ہوگئے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں