گھریلو ناچاقی ،15سالہ لڑکا ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

گھریلو ناچاقی ،15سالہ لڑکا ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

جہانیاں(نمائندہ دنیا)گھریلو ناچاقی کے باعث 15 سالہ لڑکا ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ،ریسکیو1122 نے لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چک نمبر 105 موڑ کے 15 سالہ نوجوان لڑکا گھریلو ناچاقی کے باعث چلتی ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا، ٹرین مال بردار تھی جو خانیوال سے جہانیاں کی طرف جارہی تھی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 جہانیاں موقع پر پہنچ گئی، جس کی شناخت محمد عدنان ولد خالد حسین سکنہ چک نمبر 149 دس آر کے نام سے ہوئی ہے ، ریسکیو 1122 جہانیاں کی طرف سے لڑکے کی لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں