سکیل اسیسمنٹ کا مقصد نظام تعلیم میں بہتری لانا،نوید خورشید

 سکیل اسیسمنٹ کا مقصد نظام تعلیم میں بہتری لانا،نوید خورشید

لودھراں(سٹی رپورٹر )اسیسمنٹ ایکسپرٹ پنجاب ایگزامینیش کمیشن لاہور نوید خورشید نے کہا ہے کہ لارج سکیل اسیسمنٹ کا مقصد طلبہ کی تعلیمی ترقی اور ۔۔

نظام تعلیم میں بہتری لانا ہے ۔انہوں نے یہ بات آج مختلف سکولز کے وزٹ کے موقع پر کہی۔ تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ضلع لودھراں کے مختلف سکولز میں لارج سکیل اسسمنٹ کے حوالے سے 19 فروری سے کلاس دوئم تا ہفتم ٹیسٹ جاری ہیں جو 23 فروری تک مکمل ہوں گے ۔ پنجاب ایگزامینیش کمیشن لاہور کی جانب سے لودھراں میں اسیسمنٹ ایکسپرٹ نوید خورشید ٹیسٹ کی مانیٹرنگ کررہے ہیں ۔ گزشتہ روز انہوں نے اے ای او رانا عمر حیات کے ہمراہ لودھراں پبلک سکول لودھراں ودیگر سکولز کا وزٹ کیا،اس موقع پر پرنسپل ساجدہ بھی موجود تھیں۔ نوید خورشید نے جاری ٹیسٹ اور طلبہ کی حاضری کا معائنہ کیا،ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹرز رائو محمد زاہد مدنی اور رانا محمد ندیم خاں کی خدمات کو سراہا۔ نوید خورشید نے کہا کہ لارج سکیل اسیسمنٹ کا مقصد طلبہ کی لکھنے ، پڑھنے اور سننے کی صلاحیت کو جانچنا ،نصاب میں دیئے گئے مقاصد کے حصول کو یقینی بنانا ہے ، اس سے رٹہ سسٹم کی حوصلہ شکنی ہوگی،طلبہ کی جماعت میں سیکھنے کی صلاحیت میں بہتری آئے گی ،طلبہ کی کارکردگی کی بنیاد پر اساتذہ کے تدریسی طریقوں میں بہتری آئے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں