ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ورکنگ میں بہتری آئی، سہیل چودھری

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ورکنگ میں بہتری آئی، سہیل چودھری

ملتان(کرائم رپورٹر)ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف پولیس ورکنگ میں بہتری آ ئی ہے بلکہ اس کے استعمال سے کریمنل عناصر کی سر کوبی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔جس سے پولیس ورکنگ میں بھی دن بدن بہتری بھی آ رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے دورے پر آ ئے ہوئے مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے وفد سے کیا ۔ انہوں نے ملتان، وہاڑی ، خانیوال ا ور لودھراں میں قائم خدمت سنٹرز میثاق سنٹرز اور تحفظ سنٹر پولیس ڈرائیونگ لائسنس بارے بھی تفصیل سے بریف کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کاوشوں سے ملتان ریجن کے تمام تھانوں کو سپیشل انیشی ایٹو پولیس سٹیشنز کا درجہ مل گیا ہے جس سے عوام الناس کو بھی خاطر خواہ سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ۔ اس وقت ملتان ریجن کے تھانوں اور آفسز کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے ۔ تاکہ تھانے آ نے والے سائیلین کو خوشگوار تبدیلی محسوس ہو اور وہ پولیس کو اپنا ہمدرد اور دوست خیال کریں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں