مسلح افراد کا نوجوان پر تشدد،2بھائیوں کا صدر بار کے ڈیرہ پر دھاوا

 مسلح افراد کا نوجوان پر تشدد،2بھائیوں  کا صدر بار کے ڈیرہ پر دھاوا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر ، نامہ نگار )موبائل فون کی رقم کے لین دین کے تنازعہ پر مسلح افراد کا نوجوان پر تشدد،2بھائیوں کا صدر بار کے ڈیرہ پر دھاوا۔۔۔

سامان کی توڑ پھوڑ کر کے فرار، پولیس نے دونوں مقدمات درج کر لیے ،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع پتل کوٹ ادوچاہ مراث والا کے رہائشی ظفر اقبال وڈ کے بیٹے عون وڈ کا اپنے رشتہ دار مطلوب وڈکے ساتھ موبائل فون کی رقم کی لین دین کا تنازع تھا، دوسرے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ لوئر کوٹ سلطان کے کنارے نزد پنجاب اکیڈمی بنے صدربار ملک منیر احمد کوریہ کے ڈیرہ پر یاسر مشتاق اور مبشر مشتاق نے اپنے 2 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مسلح داخل ہو گئے اور ڈیرہ پر رکھی میز کرسیاں توڑ پھوڑ دیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں