خانیوال:رنگا رنگ بک فیئر کا آغاز ، 22سٹالز لگا دئیے گئے

خانیوال:رنگا رنگ بک فیئر کا آغاز ، 22سٹالز لگا دئیے گئے

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تین رورزہ دوسرے سالانہ رنگا رنگ بک فیئر کا آغاز ہوگیا ۔۔

جہاں پر کتب بینی کے شوقین افراد کو 22 سٹالز پر 1 لاکھ سے زائد کتب 50 فیصد تک رعایت پر فروخت کی جائیں گئی-کتاب میلہ میں مختلف پبلشرز کی جانب سے سٹالز لگائے گئے - ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم شوکت،ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے بکفیئرکا افتتاح کیا-اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عزوبا عظیم،اسسٹنٹ کمشنرز احمد نوید بلوچ،صدف اکبر،سی ای او تعلیم ملک الطاف لڑکا،پرنسپل خانیوال پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج حافظ راشد سعید رانا،سمیت دیگر سرکاری افسران ان کے ہمراہ تھے -ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈپٹی کمشنر نے کتابوں کے سٹالز کا معائنہ کیا اور کہانی گوئی اور ثقافتی اشیاء کے اسٹالز میں گہری دلچسپی لی-اس موقع پر سکولوں،کالجر کے طلبہ،شہریوں میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی-ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ادبی،علمی و ثفافتی فروغ کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ کتب میلہ آکر دلی خوشی ہوئی- عہد حاضر میں کتابوں کے مطالعہ کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔- والدین اہنے بچوں کو کتب بینی کی طرف راغب کریں -ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید حاضر میں کتابوں کی اہمیت کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں -کتب میلہ کے انعقاد کا مقصد ہر چھوٹوں،بڑوں میں کتاب کی محبت بڑھانا ہے شہریوں کے لئے اس کی کی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا-قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے پودا بھی لگایا ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں