کوٹ ادو، بچوں کو پتنگیں، کیمیکل ڈور کی فروخت جاری

کوٹ ادو، بچوں کو پتنگیں، کیمیکل ڈور کی فروخت جاری

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)ضلعی مرکز میں گھروں اور دکانوں پر سرعام معصوم بچوں کو پتنگیں اور کیمیکل ڈوروں کی فروخت جاری۔۔

،پتنگ بازی کا سلسلہ ایک بار پھر عروج پر پہنچ گیا،شام ہوتے ہی گھروں کی چھتوں پر معصوم بچوں کارش اور گلیوں بازاروں میں جان لیوا کیمیکل ڈوریں آزادانہ استعمال ہونے لگیں،پولیس اور انتظامیہ خاموش، پتنگ بازی سے حادثات رونما ہونے کے خدشات بڑھ گئے ،سماجی تنظیم اصلاحی اتحادنے روک تھام کیلئے اعلیٰ حکام کو درخواست ارسال کردی،اس بارے تفصیل کے مطابق ضلعی مرکزمیں پتنگ بازی کا جان لیوا کھیل اپنے عروج پر پہنچ گیا،حکومت پنجاب کی جانب سے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے گلی محلوں گھروں میں دیدہ دلیری کے ساتھ پتنگیں اور ڈوریں بھی فروخت ہو رہی ہیں،شام ہوتے ہی گھروں کی چھتوں پر معصوم بچوں کارش لگا رہتا ہے ،پتنگ بازی میں دھاتی ڈور کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے ، شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈور پھرنے سے قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہوجائے اس وقت تک قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں نہیں آتے ، پولیس اپنے فرائض میں جہاں کوتاہی برتتی ہے جبکہ دھاتی ڈوربجلی کے تار پر گرنے سے لائنوں کی سپارکنگ اور ٹرپنگ معمول بن چکی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں