ریلیف اعلانات تک محدود نہیں ہونا چاہئے ، منور عباس

 ریلیف اعلانات تک محدود نہیں ہونا چاہئے ، منور عباس

کوٹ ادو(نامہ نگار، تحصیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اصغر اقبال لغاری اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید اویس مانگٹ اور ضلع کوٹ ادو کے۔۔

 تمام اداروں کے سربراہان سے رمضان المبارک ریلیف پیکیج کے بارے میٹنگ کی اور ہدایات جاری کی،اس موفع ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری نے تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف محض اعلانات تک محدود نہیں ہونا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ تمام تر وسائل بروئے کار لاکر رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس مبارک مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کا فریضہ ہے ،انہوں نے تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے شہروں میں بازاروں کے دورے یقینی بنائیں گے اور ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف باقاعدہ کارروائی کریں گے تاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق کیا جاسکے ،انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کی نشاندہی کرکے حکومت کا ساتھ دے کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں،ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری نے کہا حکومت پنجاب نے ماہ رمضان المبارک کے دوران صارفین کو کم نرخوں پر اشیائے ضروریہ مہیا کرنے کیلئے رمضان پیکیج تیار کر لیا ہے جس کے تحت مختلف مقامات پر سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں