وکیل کی فیملی کو ہراساں کرنے پر ساتھیوں کی ہڑتال

وکیل کی فیملی کو ہراساں کرنے پر ساتھیوں کی ہڑتال

لودھراں (سٹی رپورٹر )تھانہ صدر لودھراں میں وکیل کی فیملی کے خلاف فرضی اور جھوٹی ایف ائی آر درج کرنے کا الزام، وکلاء کی ہڑتال، اگر مقدمہ خارج نہ کیا گیا تو ایس ایچ او کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل بنا کر احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے ۔

 صدر بار کا اعلان تفصیل کے مطابق پیر کے روز ڈسٹرکٹ بار لودھراں نے پولیس تھانہ صدر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مکمل طور پر ہڑتال کی اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے ۔صدر ڈسٹرکٹ بار لودھراں سجاد خان جوئیہ ایڈووکیٹ نے جنرل سیکرٹری خورشید کانجو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانہ صدر لودھراں نے ہمارے سابق سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ بار چودھری محمد اسلم میو کی فیملی کے خلاف فرضی اور جھوٹی ایف ائی آر درج کی ہے ۔اور اگر یہ ایف ائی آر فوری طور پر خارج نہ کی گئی تو ایس ایچ او تھانہ صدر کے خلاف ہم ائندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ اور پولیس کو عدالتوں میں داخل نہیں ہونے دیں گے اور احتجاج کا دائرہ بھی وسیع کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں