پی ٹی آئی نوجوانوں کی سرپرستی جاری رکھے گی،میاں عمران

پی ٹی آئی نوجوانوں کی سرپرستی جاری رکھے گی،میاں عمران

مونڈکا (نامہ نگار)کھیل کے میدان آباد کر نے سے ہسپتال ویران ہوتے ہیں تحریک انصاف نوجوانوں کی پارٹی ان کی سرگرمیوں کی ہر سطح پر سر پرستی جاری رکھوں گا ۔

صوبائی راہنما تحریک انصاف و ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 271 میاں عمران دھنوتر نے فوکل پرسن ٹائیگر فورس مظفرگڑھ و راہنما تحریک انصاف میاں عتیق دھنوتر ،سابق جنرل کونسلر یوسی شاہجمال چودھری عبد الوہاب انصاری ،یونین کونسل بستی کھاڑک سے سماجی سیاسی کارکن میاں عاطف دھنوتر کے ہمراہ شاہجمال کے موضع مانکا بھٹہ میں بھٹہ برادری کی جانب سے منعقدہ میلے اور کبڈی میچ میں شرکت کی میلے میں شریک ہزاروں افراد و کارکنان تحریک انصاف سے خطاب کرتے ہوئے میاں عمران دھنوتر نے کہا کہ میلے ٹھیلے وسیب کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہیں اور کبڈی کا کھیل سرائیکی وسیب کا کھیل ہے سپورٹس کی ترویج و ترقی سے معاشرہ صحت مند ہوتا اور جہاں معاشرہ صحت مند ہو ہسپتال ویران ہوتے ہیں وہ ہر سطح پر اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیوں کی سرپرستی کرتے رہیں گے تحریک انصاف نوجوانوں کی نمائندہ سیاسی تنظیم ہے حالیہ الیکشن میں تحریک کے نوجوانوں نے جس قدر محنت کی ناقابل فراموش ہے کوشش کروں گا کہ نوجوانوں کو ہر سطح پر سپورٹ کروں اس موقع پر ہزاروں افراد موجود تھے ۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں