رمضان المبارک سے قبل ذخیرہ اندوز متحرک،مہنگائی عروج پر

 رمضان المبارک سے قبل ذخیرہ اندوز متحرک،مہنگائی عروج پر

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) رمضان المبارک سے قبل ذخیرہ اندوز متحرک،مہنگائی عروج پر ،آٹا،دال مونگ،دال چنا،دال مصور،دال ماش ودیگر اشیا 50فیصد تک مہنگی ہوگئیں۔

تفصیل کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل عوام کو لوٹنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں نے کمر کس لی ہے ۔مارکیٹ سروے کے مطابق اس وقت آٹا،دال مونگ،دال چنا،دال مسور،دال ماش،باسمتی چاول ،ٹوٹاچا و ل،چینی، بیسن، مقامی برانڈ گھی تیل،چائے کی پتی ،بکرے کا گوشت ،گائے کا گوشت مرغی کا گوشت، دودھ ،دہی،سبزیوں میں گوبھی،کدوکر یلا، مٹر،بھنڈ ی، ٹماٹر، کھیرا، ادرک، لہسن پیاز، بینگن، پالک ، کھجور، سیب ،کنوں امرند، انار، اسٹابیری، کیلاسمیت دیگراشیائے خوردونوش کی قیمتیں سرکاری نرخنامے سے 40سے 50فیصدتک زائد ہیں جبکہ قیمتوں میں استحکام اوردکانداروں کو سرکاری نرخنامہ پرعملدرآمد کرانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے ٹھوس اور موثراقدامات کرنے کی ضرورت ہے دوسری جانب ریڑھی بانوں اور دکانداران نے خودساختہ نرخ مقرر کررکھے ہیں،عوامی و سماجی حلقوں نے کہا کہ ضلعی مرکز میں جاری مہنگائی کی لہر نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے ،خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربائاضافہ جاری ہرسال ماہ رمضان میں مہنگائی کنٹرول کرنے کے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن زمینی حقائق اسکے برعکس ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں