ٹریفک حادثے میں زخمی خاتون چل بسی،شوہر پر قتل کا الزام

ٹریفک حادثے میں زخمی  خاتون چل بسی،شوہر پر قتل کا الزام

ملتان( کرائم رپورٹر ) ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والی خاتون نشتر ہسپتال میں چل بسی ،ورثا نے سابق شوہر پر ۔۔

مبینہ قتل کا الزام عائد کردیا ،پولیس نے تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ۔تفصیل کے مطابق قطب پور پولیس کو پرانا شجاع آباد محمود آباد کا رہائشی محمد فیضان نے اطلاع دی کہ اسکی سگی خالہ شگفتہ بی بی کو اس کا سابق شوہر محمد عمران بہلاپھسلاکر اپنے ساتھ لے گیا اور ایکسیڈنٹ کا بہانہ بناکر نشتر ہسپتال داخل کروادیا جو نشتر ہسپتال میں فوت ہوگئی ہمیں قوی شک ہے کہ محمد عمران نے اسکی خالہ کو مبینہ قتل کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں