بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،مقدمہ درج

بجلی چور رنگے ہاتھوں  پکڑا گیا،مقدمہ درج

گگو منڈی(نامہ نگار)بجلی چور بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔ میپکو سرولنس ٹیم نے نواحی گاؤں 291ای بی۔۔

 میں گھر گھر چیکنگ کے دوران ارسلان شوکت کا میٹر چیک کیا تو میٹر ٹرمینل سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی، میپکو ٹیم نے تار اور میٹر قبضہ میں لے لیا جبکہ ایس ڈی او حاجی شیر سب ڈویژن محمد تنویر نے مقدمہ درج کرا دیا ۔ ایس ای میپکو سرکل وہاڑی ملک محمد اشرف نے بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کر نے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ہر سب ڈویژن کی کارکردگی نظر آنا چاہیے ، بجلی چور ملک کے نا سور ہیں، کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں