جرائم پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی تیار  

جرائم پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی تیار  

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی نے پولیس لائنز ملتان میں ڈسٹرکٹ ملتان کے پولیس افسروں کے ساتھ میٹنگ کی۔

 ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان رانا محمد اشرف ان کے ہمراہ تھے ۔ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی اور ایس پی صدر ڈویژن شمس الدین میٹنگ میں شریک تھے ۔ ڈسٹرکٹ ملتان کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز میٹنگ میں شریک ہوئے ۔سی پی او ملتان نے ڈسٹرکٹ ملتان میں کرائم کی موجودہ صورتحال اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔سی پی او ملتان نے تمام افسران کو کرائم کنٹرول کرنے ، امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے ضروری ہدایات دیں۔انہوں نے تمام افسروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور کرائم کنٹرول کرنے کے لیے بہترین حکمت عملی سے کام کریں۔مؤثر پٹرولنگ کریں اور کرائم پاکٹس پر خصوصی توجہ دیں۔ کسی بھی وقوعہ کی صورت میں فوری ریسپانڈ کریں۔سی پی او ملتان نے ہدایت کی کہ کریمنل گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کریں اور ان کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کریں۔موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے موٹر سائیکل چوروں کو ٹریس کر کے گرفتار کریں۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کو گرفتار کریں اور جو اشتہاری بیرون ملک فرار ہیں ان کے ریڈ وارنٹ جاری کروا کر انٹرپول کے ذریعے گرفتار کروائیں ۔سی پی او ملتان نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ منشیات کے گھناؤنے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کریں تاکہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں