جدید ٹیکنالوجی سے تفتیش کا معیار بہتر کیا جاسکتا، رانا اشرف

جدید ٹیکنالوجی سے تفتیش کا معیار بہتر کیا جاسکتا، رانا اشرف

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس لائنز ملتان میں جدید طریقہ تفتیش کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان رانا محمد اشرف، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن I طارق پرویز، ایس پی ریٹائرڈ شاہد نیاز گجر، سب انسپکٹر راؤ نوید اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ مہروز عزیز نیازی شریک ہوئے ۔ٹریننگ سیشن میں ڈسٹرکٹ ملتان کے مختلف پولیس سٹیشنز سے آئے تفتیشی افسروں نے حصہ لیا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان نے ٹریننگ سیشن میں بتایا کہ کہ تفتیش میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ آئی ٹی کے استعمال سے جدید طریقہ تفتیش اختیار کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں