ڈی ایچ کیو سے انسولین غائب ،مریضوں کو مشکلات

ڈی ایچ کیو سے انسولین غائب ،مریضوں کو مشکلات

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈی ایچ کیوہسپتال میں شوگرکی انسولین نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام کوشدیدمشکلات کاسامنا۔

بازارمیں انسولین مہنگی ہونے کی وجہ سے شوگرکے غریب مریض دربدرکے دھکے کھانے پرمجبور۔ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیوہسپتال میں شوگرکی انسولین ختم ہوئے ایک ماہ سے زائدعرصہ گذرچکاہے لیکن حکومت کی طرف سے ابھی تک انسولین فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے غریب مریضوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہواہے اوروہ انسولین کے حصول کیلئے روزانہ ہسپتال کے چکرلگارہے ہیں جبکہ ہسپتال کاعملہ ان کی راہنمائی کرنے بجائے تضحیک آمیزرویہ اختیارکرتاہے شوگرکے مریضوں محمد لطیف،محمد بشیر ، اسحاق ،فرید ، اصغر علی ودیگرکاکہناہے کہ سابقہ دورحکومت میں ہسپتال میں انسولین وافرمقدارمیں موجودرہتی تھی اورمریضوں کوکسی دشواری کاسامنانہیں ہوتاتھالیکن جب سے موجودہ حکومت اقتدارمیں آئی ہے انسولین سمیت دیگرادویات نہیں مل رہی ہیں عام مارکیٹ میں ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کی وجہ سے ہم جیسے غریب مریض بازارسے خریدکرنے سے قاصرہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں