سکندرآباد میں کارروائی، درجنوں بجلی چوررنگے ہاتھوں پکڑے گئے

سکندرآباد میں کارروائی، درجنوں بجلی چوررنگے ہاتھوں پکڑے گئے

سکندرآباد(نامہ نگار)ایس ڈی او میپکو سب ڈویژن سکندرآباد کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون جاری۔۔

 ،درجنوں بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،مقدمات درج کرا کر بجلی چوروں کو لاکھوں روپے جرمانے ۔تفصیل کے مطابق ایس ڈی او میپکو سب ڈویژن سکندرآباد اصغر ظہور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ متعدد علاقوں میں چھاپے مارکر درجنوں صارفین کو ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیااور بجلی چوروں کے کنکشن بھی منقطع کر دئیے ،تھانہ سٹی میں مقدمات درج کرادیئے ،لاکھوں روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ۔ میپکو سب ڈویژرن سکندآباد اصغر ظہور خان نے کہا کہ بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ،ان کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا ،بجلی صارفین کے لئے میرے آفس کے دروازے کھلے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں