اوباشوں کا خاتون پر تشدد، متاثرہ انصاف کیلئے دربدر

اوباشوں کا خاتون پر تشدد، متاثرہ انصاف کیلئے دربدر

لودھراں(سٹی رپورٹر )اوباش افراد نے راستے میں روک کر تشد دکا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا ،8 روز سے ہسپتال اور تھانہ کے درمیان شٹل کاک بنے ہوئے ہیں، ہسپتال والے بات سنتے ہیں نہ پولیس مقدمہ درج کر رہی ہے ۔۔۔

وزیر اعلٰی اور آئی جی پنجاب انصاف دلائیں،غریب متاثرہ خاتون کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپیل۔تفصیل کے مطابق بستی شیر والا موضع بھوٹیجی کی رہائشی بھرانواں مائی نے بیٹے شان اور داماد محمد زبیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عید الفطر پر ہمارے ہمسائے شراب پی کر گھر میں داخل ہوئے ،خواتین کے ساتھ انتہائی توہین آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے غل غپاڑاکیا، بچوں نے منع کیا تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں