گرانفروش دکانداروں،ریڑھی بانوں کو جرمانے ، 2گرفتار

گرانفروش دکانداروں،ریڑھی بانوں کو جرمانے ، 2گرفتار

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر ) گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، سرکاری نرخ سے زائد ریٹ وصول کرنے والوں د کانداروں اور ریڑھی بانوں کو ہزاروں روپے جرمانے عائد کیے وارننگ دینے کے باوجود سرکاری ریٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والی 2دوکانوں کو سیل کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر اصغر اقبال لغاری نے گزشتہ روز دائرہ دین پناہ میں سرکاری نرخ سے زائد ریٹ وصول کرنے والوں د کانداروں اور ریڑھی بانوں کو ہزاروں روپے جرمانے عائد کیے جبکہ وارننگ دینے کے باوجود سرکاری ریٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والی 2دوکانوں کو سیل کرکے دوکانداروں کوگرفتار کر کے انہیں پولیس دائرہ دین پناہ کے حوالے کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں