گگومنڈی:نہرمیں20فٹ چوڑاشگاف،فصلیں تباہ
گگومنڈی(نامہ نگار)نہرمیں20فٹ چوڑاشگاف،پانی سے کپاس،چاول،مکئی ،تل اورچارے کی فصلیں تباہ ہوگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنواحی گاؤں251ای بی کے نزدیک سے گزرنے والی نہرمیں20فٹ چوڑاشگاف پڑگیااورنہری پانی فصلوں میں داخل ہونے سے کپاس،چاول،تل،مکئی اورچارہ کی لاکھوں روپے مالیت کی فصلیں تباہ ہوگئیں کئی گھنٹے گزرنے کے باوجودمحکمہ انہارکاکوئی افسربھی موقع پرنہیں پہنچ سکاعلاقہ مکینوں کاکہناتھاکہ اگرشگاف کوفوری بندنہ کیاگیاتونہری پانی چک نمبر251ای بی میں داخل ہوجائے گا۔