دعوت اسلامی کے ذمہ داران کی لودھراں پریس کلب آمد، پودے لگائے

دعوت اسلامی کے ذمہ داران کی  لودھراں پریس کلب آمد، پودے لگائے

لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دعوت اسلامی کے ذمہ داران کی لودھراں پریس کلب آمد، صدر پریس کلب شیخ معراج و دیگر کے ہمراہ شجر کاری کرتے ہوئے پودے لگائے ۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کے ضلعی نگران قاری محمد اشرف عطاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آقا علیہ الصلوۃ والسلام کا فرمان ہے کہ جس نے کوئی درخت لگایا اور اس کی حفاظت اور پھر صبر کیا یہاں تک کہ وہ پھل دینے لگا اللہ کے نزدیک درخت لگانے والے کے لیے صدقہ ہے ،درخت لگانا نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی سنت مبارکہ ہے ۔ نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے حضرت سلیمان فارسی رضی اللہ تعالی عنہ کے لیے تقریبا 300 کھجور کے درخت اپنے ہاتھ مبارک سے لگائے مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے بھی لگایا حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کی طرف سے بھی درخت لگائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں