سیوریج لائنز بندش بڑامسئلہ،صفائی جاری:ارم شہزادی
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )سیوریج لائنز کی بندش شہر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ،صفائی کی جارہی ہے ، قبرستانوں کے تقدس کی پامالی نہیں ہونے دیں گے ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیاجارہاہے ۔۔۔
چیف آفیسر کی تعیناتی کے لیے اعلیٰ حکام کو خط لکھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر کہروڑ پکا ارم شہزادی نے پریس کلب کے وفد صدر لیاقت مغل شفیق چوہان یونس جاوید رانا رمضان عبدالقادر چوہدری عبدالرحمان راجہ فاروق رانا عمران و دیگر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مسائل پرسوالوں کے جوابات دیتے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر سکر مشین اور وینچنگ مشین کی مدد سے شہر میں سیوریج لائن کی صفائی ہو رہی ہے 30 سالہ پراناسسٹم آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے بڑی سیوریج لائن کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے روزانہ کی بنیاد پر جرمانے کیے جا رہے ہیں قیمتوں پر کنٹرول کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں موجود ہیں۔میڈیا کے تعاون سے شہر کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تمام تر کاوشوں کو برے کار لاؤں گی ہوٹل ،پیٹرول پمپ مالکان ،ڈیلر ز،کریانہ مرچنٹس سے میٹنگز کر لی گئی ہیں اور انہیں سختی سے ہدایت کر دی ہے کہ مقرر نرخوں پر اشیا فروخت کی جائیں۔