باگڑسرگانہ:سیوریج کا ناقص نظام ،بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ

باگڑسرگانہ:سیوریج کا ناقص نظام ،بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ

باگڑسرگانہ(نامہ نگار) سیوریج کا ناقص نظام ہونے سے گلیاں گندے پانی کے جوہڑوں میں تبدیل شہر میں موذی امراض پھوٹنے کا خدشہ ۔

تفصیل کے مطابق باگڑسرگانہ اندرون شہر سیوریج کا نامناسب انتظام ہونے کی وجہ سے گلیاں جوہڑوں میں تبدیل نالیاں سولنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار شہر کا ایک بڑا حصہ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے گندے پانی سے نالیوں کا بھرا رہنا لوگوں کے لئے وبال جان کی صورت اختیارکر چکا ہے اورحالیہ بارش کے بعد کوئی ایسی گلی نہیں جس میں پیدل چلا جا سکے اس تمام صورت حال سے جہاں شہری عاجز آ چکے ہیں وہاں شہر میں موذی امراض پھوٹنے کا بھی خدشہ ہے یہی سیوریج کا گندا پانی نلکے اور واٹر پمپ کی بوروں میں شامل ہو کر پینے کے پانی کو مضر صحت اور بدبو دار بنا رہا ہے گندا پانی پینے سے شہری کثرت سے بیمار ہو رہے ہیں اور موذی مرض میں مبتلا ہوکر چارپائیوں سے لگ رہے ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ باگڑ سرگانہ کے مکینوں کی اہم مسئلہ سے جان چھڑائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں