علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کیلئے موبائل ایپ متعارف کرا دی
ملتان(خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبا وطالبات کی سہولت کیلئے موبائل ایپ متعارف کرا دی۔
، اس ایپ کو طلباوطالبات اپنے اینڈرائڈ موبائل پر پلے سٹور کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اس ایپ کا مقصد طلباء وطالبات کو ان کی دہلیز پر معلومات فراہم کرنا ہے اس ایپ سے طلباء وطالبات اپنا داخلہ، امتحانی رولنمبر سلپ، رزلٹ،CMSاکاؤنٹ،آگہی ایل ایم ایس پورٹل، ٹیوٹرز، Jobs،لائبریری نیٹ ورک کے بارے میں معلومات باآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔