ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر جشن آزادی کا مزا دوبالا کر دیا:ایڈیشنل چیف سیکرٹری

ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت  کر جشن آزادی کا مزا دوبالا  کر دیا:ایڈیشنل چیف سیکرٹری

ملتان(وقائع نگار خصوصی)ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد دی۔

ہے اور کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے چھوٹے سے قصبے سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم نوجوانوں نسل کے لئے روشن مثال ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کانام روشن کرنیوالے ارشد ندیم ہمارے ہیرو ہیں اور انہوں نے گولڈ میڈل جیت کر جشن آزادی کا مزا دوبالا کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں