جہانیاں، رکنیت معطل کرنے پر صدر بار پرحملہ

جہانیاں، رکنیت معطل کرنے پر صدر بار پرحملہ

جہانیاں (نمائندہ دنیا) رکنیت کیوں معطل کی ،فیاض پڑھیار نظامی کا صدر بار ایسوسی ایشن جہانیاں پر ذوالکفل پر قاتلانہ حملہ۔

 معجزانہ طور گولی کان کو چھو کر گزر گئی وکلاء برادری نے فیاض پڑھیار کی خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ پنجاب بار کونسل نے بھی غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور مقامی بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور وکلاء کے خلاف نازیبا پوسٹیں لگانے پر فیاض نظامی کا لائسنس معطل کر دیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مقامی وکیل فیاض پڑھیار نظامی نے بار ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل کرنے پر طیش میں آ کر اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ بار ایسوسی ایشن جہانیاں کے صدر ذوالکفل ڈھلوں ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری عاصم واہلہ پر حملہ کر دیا اور سیدھی فائرنگ کر دی لیکن معجزانہ طور پر گولی صدر ذوالکفل ڈھلوں کے کان کو چھوتی ہوئی گزر گئی جبکہ موقع پر موجود باقی وکلاء نے ملزم فیاض پڑھیار نظامی اور اس کے ایک ساتھی ارشد کو قابو کر لیا جبکہ اس کے باقی ساتھی موقع سے فرار ہو گئے قابو آنے والے فیاض نظامی اور ارشد کی خوب دھلائی کی جن کی چیخیں پورے جوڈیشل کمپلیکس میں سنی گئیں ۔سینئر وکلاء نے پولیس تھانہ جہانیاں کو بلا کر حوالے کر دیا جبکہ فیاض پڑھیار نظامی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف پولیس تھانہ جہانیاں نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں