جے یو آئی ،رفیق مجاہدتحصیل امیر،عبدالغفور جنرل سیکرٹری منتخب
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار)جمعیت علما اسلام ف کے تحصیل کوٹ ادوکے انتخابات،مولانا رفیق مجاہدتحصیل امیر،مولانا عبدالغفور خان تحصیل جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
،مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے نو منتخب امیر اور سیکرٹری جنرل کو مبارکباددی،اس بارے تفصیل کے مطابق جمعیت علماء اسلام تحصیل کوٹ ادو کے انتخاب گزشتہ روز الحمزہ مسجد عید گاہ میں منعقد ہوئے ،الیکشن کی نگرانی صوبائی معاون ناظم انتخابات محمد حذیفہ شاکر نے کی،جے یو آئی تحصیل کوٹ ادو کی جنرل کونسل کے 415 ممبران میں سے 332 ممبران نے ووٹنگ میں حصہ لیا مولانا رفیق مجاہد 214 ووٹ لیکر امیر منتخب ہوئے انکے مقابلے میں مولانا مغیرہ قمر نے 117 ووٹ لئے جبکہ مولانا عبدالغفور خان 234 ووٹ لیکر سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے اور انکے مقابلے میں عبدالعزیز لک نے 78 ووٹ حاصل کئے ،انتخابات میں کامیابی پر عہدید اروں نے پارٹی قیادت اور ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس اعتماد کا اظہار ان پر کیا وہ اس پر پورا اتریں گے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کی نظریں جے یو آئی پر ہیں اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں آگے بڑھیں گے اور عوام کو موجودہ حکومت سے نجات دلائیں گے ،دوسری طرف تحصیل کوٹ ادو کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے نو منتخب امیر اور سیکرٹری جنرل کومبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔