بیٹیا ں پیدا کرنے پر شوہر کا بیوی پر تیز دھار سے حملہ

بیٹیا ں پیدا کرنے پر شوہر کا بیوی پر تیز دھار سے حملہ

گگو منڈی (نمائندہ دنیا) بیٹیاں پیدا کرنا جرم بن گیا ،شوہر نے اسی رنج میں اپنی بیوی کو تیز دھار آلے سے شدید زخمی کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق یعقوب آباد کی رہائشی فائزہ کے بطن سے تین بیٹیاں پیدا ہوئیں تو اس کے خاوند عامر ندیم نے آئے روز اسی بات پر مبینہ طور پر جھگڑا کرنا شروع کر دیا۔اسی رنج میں عامر ندیم نے کچن میں کھڑی اپنی بیوی پر تیز دھار آلے (بغدے ) سے حملہ کر کے اسے قتل کرنے کی مبینہ کوشش کی جس پر خاتون شدید زخمی ہو گئی خاتون نے پولیس کو اطلاع کر دی جس پر تھانہ سٹی پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں