د کانوں کی دوبارہ نیلامی ظالمانہ اقدام ہے :طارق محمود

 د کانوں کی دوبارہ نیلامی ظالمانہ اقدام ہے :طارق محمود

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )جماعت اسلامی ضلع وہاڑی کے امیر طارق محمود نے کہا ہے کہ 50/60 سال سے آبادی کاری سکیم کے تحت دی جانے والی د کانوں کی دوبارہ نیلامی انتہائی ظالمانہ اور دکانداروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے

 جس کی آئین اور قانون میں بھی کوئی گنجائش نہیں جماعت اسلامی حکومت اور انتظامیہ کے ظالمانہ اقدام کے خلاف د کانداروں کے ساتھ کھڑی ہو گی ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ضلع وہاڑی کے ذمہ داران کے اجلاس میں کیا اجلاس میں پیر افضل ہاشمی نے متاثرین بلدیہ کے حق میں قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور منظور کر لیا گیا اور متاثرین بلدیہ اور مرکزی انجمن تاجران وہاڑی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیاسقرار دار میں حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ دوکانات بلدیہ و ضلع کونسل کی کرایہ داری بذریعہ نیلام عام دینے کے اشتہارات نیلامی کو فوری منسوخ کیا جائے یہ کہ 50/60 سال قبل لوگوں کو ایک مرلہ اور آدھا مرلہ کے خالی پلاٹ ماہانہ کرایہ داری پر دئیے گئے تھے جن پر لوگوں نے خود اپنے وسائل سے دوکانات تعمیر کی ہیں اور کرایہ سالانہ 10 فیصد اضافہ کے ساتھ ادا کر رہے ہیں باقاعدہ کرایہ ادا کرنے والوں کو مالکانہ حقوق دینا ہی قرین انصا ف ہے دکان داران /لرایہ داران کے ساتھ انتظامیہ ہمدردارنہ رویہ اختیار کرے اورکوئی ایسی صورت حال پیدا نہ ہونے دی جائے جس سے نقص امن کا خدشہ ہو اور اس مہنگائی کے دور میں لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہو جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں