تھانہ صدر لودھراں ، جشن آزادی کی تقریب،کیک کاٹا گیا
لودھراں(سٹی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ صدر میں یوم آزادی کی شاندار تقریب، ڈی پی او لودھراں نے خصوصی شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں کامران ممتاز نے جشن آزادی کی تقریب کا کیک کاٹ کر یوم آزادی کی 77ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منائی گئی۔تھانے کو قومی پرچموں اور رنگ برنگے غباروں سے سجا کر جشن آزادی کے علامتی رنگوں سے رنگ دیا گیا۔جشن آزادی کی تقریب کا آغاز ڈی پی او کامران ممتاز نے کیک کاٹ کر کیا۔اس موقع پر ایس پی انوسٹیگیشن ناصر جاوید رانا، ڈی ایس پی صدر سرکل مہر اسحاق سیال ، ایس ایچ او صدر استقار گجر ،ریڈر ڈی پی او ملک خضر اقبال اور پی آر او خان بہادر بھی موجود تھے ۔ڈی پی او نے ہمراہ ایس پی انوسٹیگیشن بچوں میں پرچم اور پودے بھی تقسیم کیے اور حوالات میں قید ملزمان کو بھی جشن آزادی کی مبارکباد دی اور گفتگو بھی کی۔ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ یوم آزادی پر شجرکاری نہ صرف ماحولیات کے تحفظ کی جانب قدم بلکہ قومی یکجہتی کا مظہر بھی ہے ۔ 14 اگست پاکستان کی آزادی کی جدوجہد اور قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے ہم اپنی آزادی کی قدر کریں اور اسے ہمیشہ قائم رکھنے کے لیے کوشاں رہیں اور ہمیں اپنی آزادی قائم رکھنے کیلئے متحد رہنا ہوگانوجوان نسل تاریخ سے آگاہی رکھیں۔