آج تاریخ کا سب سے بڑا قومی پرچم لہرایا جائیگا، اجمل چانڈیہ

آج تاریخ کا سب سے بڑا قومی پرچم لہرایا جائیگا، اجمل چانڈیہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی امیر سردار اجمل خان چانڈیہ ابو ہریرہ نے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 زندہ قومیں اپنی آزادی کا جشن ملی جوش وجذبے سے مناتی ہیں آج عظیم پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام شاندار ریلی اور مظفرگڑھ کی تاریخ کا سب سے بڑا قومی پرچم لہرایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مخالفین جانتے کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور ان شائاللہ قیامت تک قائم رہیگا اسی لئے دشمنانِ وطن جھوٹے پراپیگنڈے کے ذریعے ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے مگر ہم سب کو متحد ہوکر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا کر ملکی سلامتی کے ضامن اداروں کا بھرپور دفاع کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ وطن عزیز کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں