گیس چوروں کیخلاف کارروائی، پندرہ کنکشن منقطع

گیس چوروں کیخلاف  کارروائی، پندرہ کنکشن منقطع

ملتان(خصوصی رپورٹر) سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی زبردست کاروائی دو گھریلو صارفین کمرشل استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔۔۔

 ان دو میٹروں سمیت پندرہ صارفین کے میٹر منقطع کر دیئے گئے ، تفصیلات کے مطابق دو صارفین گھریلو میٹروں کو کون فیکٹری میں استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، جس کی وجہ سے محکمہ ریونیو کی مد میں نقصان ہو رہا تھا، ٹاسک فورس نے مذکورہ دونوں میٹر منقطع کر دیئے گئے ، سات صارفین کے میٹر کاؤنٹر بروکن مشکوک ٹیمپر پر منقطع کئے گئے ، اس صارف کا میٹر seal tamper پر پایا گیا، اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، پانچ صارفین کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے پائے گئے ، جس کی وجہ سے محکمہ کو لیکج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا، پانچوں میٹر منقطع کر دیئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں