قیام پاکستان کسی معجزے سے کم نہیں،سید خاور علی شاہ

قیام پاکستان کسی معجزے سے کم نہیں،سید خاور علی شاہ

جودھ پور بارہ میل (نمائندہ دنیا)قائداعظم محمد علی جناح ؒکی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے انتھک جدوجہد کی اور ۔

صرف 7 سال کی مدت میں قیام پاکستان کو یقینی بناکر دنیا کو حیران کردیا،ہمیں پاکستان کی قدر کرنی چاہیے ،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وسابق ممبر صوبائی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے الرحیم موٹرز شو روم بارہ میل پر جشن یوم آزادی کی منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ عطاء الرحمن قادری نے کیا،سابق ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے تقریب میں شرکت کے موقع پر شجرکاری کے حوالے سے پودے لگائے اور سالگرہ کیک بھی کاٹا گیا آخر میں ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی،تقریب میں الرحیم موٹرز بارہ میل کے منیجنگ ڈائریکٹر ظفر اقبال باٹی اور ڈاکٹر راؤ عالمگیر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ایس ڈی او ایکسٹینشن محکمہ جنگلات خانیوال آفتاب رؤف،بلاک افسر محمد اکرم،راو ثاقب علی انچارج پٹرولنگ چوکی کوہی والا،چوہدری محمد اسلم کمبوہ،سردار سجاد خان سیال،چوہدری نعیم آرائیں، چوہدری زاہد آرائیں،راؤ ادریس خان،مہر محمد رفیق باٹی،مہر محمد نواز باٹی،مہر محمد حسین باٹی،مہر اللہ دتہ باٹی،مہر اظہر حسین باٹی،مہر ندیم باٹی،مہر عاشق باٹی، لال چدھڑ ،اظہر موچی،لیاقت علی خان خٹک،مہر صفدر حسین باٹی قتال پوری،اللہ رکھا باٹی،رانا نوشاد اختر،جعفر چدھڑ،چوہدری یوسف کمبوہ،محمد عثمان خان، مہر سرفراز باٹی،راؤ خاور محمود سعیدی،عبداللہ درکھان و دیگر کثیر تعداد نے عوامی و سماجی اور کاروباری حلقوں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں