یوم آزادی پر گرلز ہائی سکول شرقی کالونی کی افتتاحی تقریب

یوم آزادی پر گرلز ہائی سکول شرقی کالونی کی افتتاحی تقریب

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)یوم آزادی کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شرقی کالونی کی افتتاحی تقریب۔

، منعقد کی گئی سکول کا افتتاح لیگی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کی بیگم نے دیگر خواتین اور معززین کے ہمراہ کیا ۔اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افسران، مخلف سکولز کی ہیڈ سمیت شہریوں و اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ 2016 میں ہمارے قائد میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق اس منصوبے کا آغاز ہوا جوحکومت تبدیل ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار ہوا، سابقہ حکومت کو فلاحی کام کرنے کی توفیق نہ ہوئی الحمدللہ اب لیگی حکومت نے ہی اس کوپایہ تکمیل تک پہنچایا شہر کو گرلز اسکول کی اشد ضرورت تھی،دیگر دو سکولوں میں بچیوں کی تعداد بہت زیادہ ہوچکی ہے اس سکول سے نہ صرف شہر کی بچیوں کو سہولت میسر ہوگی بلکہ قریبی چکوک بھی مستفید ہونگے میری درخواست پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے خصوصی گرانٹ دی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول پرنسپل مسز عذرا عبدالحئی نے کہا کہ آج پہلا داخلہ مکمل کرکے باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے بچیوں کو اچھی تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت بھی دیں گے اور اسے شہر کا مثالی سکول بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی تقریب میں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کرا ئے گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں