9سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی، شادی شدہ خاتون اغوا

9سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی، شادی شدہ خاتون اغوا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)اوباشوں کی 9سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی،چرواہے کی حاملہ بیوی اغواکرلی گئی،مقدمات درج۔

، تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع ہنجرائی مستقل شرقی کے حفیظ اللہ کا 9سالہ بیٹا محمدارباب گھرسے سوداسلف لینے کیلئے گیا کہ باہرکھڑے 2اوباشوں زوہیب نائی اوررحمت اللہ نائی اسے ورغلا پھسلا کر زیرتعمیرمکان میں لے گئے اوردونوں نے اس کے ساتھ زیادتی کی،حالت غیرہونے پر اسے چھوڑکرفرار ہوگئے ،دوسرے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ بستی امیرشاہ میں چرواہاشفیع کھوسہ بکریاں لیکرجنگل چرانے گیاہواتھا کہ اسی اثناء میں عطامحمدکھوسہ 3نامعلوم کے ہمراہ اس کے گھرداخل ہوگیا اور گھرمیں موجوداسکی حاملہ بیوی نصرت بی بی کوگن پوائنٹ پر اغواکرکے لے گئے ،پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں