ذات سے بالا تر وطن کی ترقی کیلئے کام کریں،فواد ہاشم
ملتان(وقائع نگار خصوصی)یوم آزادی کے موقع پر جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی تقریب نئے تعمیر ہونیوالے سول سیکرٹریٹ میں منعقد کی گئی۔
جہاں نئی بلڈنگ پر قومی پرچم لہرایا گیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے پرچم کشائی کی۔جنوبی پنجاب کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز انجینئر امجد شعیب خان ترین، سرفراز خان مگسی، سپیشل سیکرٹریز رانا رضوان قدیر، سرفراز احمد، ایڈیشنل سیکرٹری جنوبی پنجاب فاروق ڈوگر،ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اور تمام افسروں نے شرکت کی۔ تقریب میں سکول کے بچوں اور بچیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ریسکیو 1122 کے اسکواڈ نے مہمانوں کے قافلے کی قیادت کی اور پرچم کو سلامی دی۔تقریب میں پاکستان کی 77 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔