جذبہ حب الوطنی سے قومی خدمت کرنا ہوگی،ارشد اقبال
ملتان (لیڈی رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان میں یوم آزادی پاکستان کی تقریب پرچم کشائی کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔
یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں ایوان تجارت و صنعت ملتان میں تقریب منعقد ہوئی تقریب میں صدر ایوان میاں راشد اقبال نے سینئر نائب صدر ندیم احمد شیخ نائب صدر شیخ محمد عاصم سعید کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں راشد اقبال نے کہا کہ یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم اپنے ملک وقوم کی ترقی خوشحالی اور بہتری کے لیے تحریک پاکستان کے جذبہ سے کام کریں گے تاکہ ہمارا ملک دنیا میں حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بن کر ابھرتا رہے جن مقاصد کے لیے پاکستان حاصل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن ادا کرنے کا عہد کرتے ہوئے اس پر حقیقی معنوں میں سعی کرنی چاہیے قائد کے فرمان کام کام اور بس کام کے نظریے سے ہی ہم قوم بن کر تعمیر وترقی کی راہ پر چل سکیں گے ۔