یوم آزادی پر شجرکاری مہم،شہریوں میں مفت پودے تقسیم

یوم آزادی پر شجرکاری مہم،شہریوں میں مفت پودے تقسیم

ملتان (وقائع نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہر اولیاء میں سبز ہلالی پرچم کیساتھ ہرے بھرے درختوں کی بہار آگئی۔

 پلانٹ اے ٹری فار پاکستان کے سلسلے میں پی ایچ اے کے زیر اہتمام مہم میں کمشنر مریم خان نے پودا لگا کر جشن آزادی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔انہوں نے پی ایچ اے کیمپ میں خواتین، بچوں، بزرگوں میں مفت پودے تقسیم کئے ۔اس موقع پر کمشنر مریم خان نے کہا کہ پاکستان ہمارا فخر ہمارا گھر ہے ۔ شجرکاری کر کے وطن عزیز کے گرین کور میں اضافہ کریں گے ۔ شجرکاری مہم میں پھلدار پودے بھی لگائے جارہے ہیں۔ ڈی سی وسیم حامد سندھو نے کہا کہ نسل نو کی بقا کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے ۔ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ پودے لگانے کیساتھ ان کی حفاظت کا میکنزم بھی بنایا گیا ہے ۔پی یچ اے شہر کی تمام گرین بیلٹس، اہم شاہراہوں کے میڈینز کو سر سبز رکھنے بارے کوشاں ہے ۔ بعد ازاں کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے وومن یونیورسٹی میں طالبات کیساتھ پودے لگائے ۔کمشنر مریم خان، وسیم حامد سندھو نے چلڈرن ہسپتال میں جشن آزادی تقریب میں شریک کی اور مریض بچوں، لواحقین کیساتھ جشن آزادی کا کیک کاٹا اور مٹھائی، تحائف تقسیم کئے ۔77ویں یوم آزادی کے سلسلے میں رنگا رنگ مرکزی تقریب ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی جہاں سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا جبکہ ہر طرف جھنڈیوں کی بہار تھی۔ڈپٹی کمشنر آفس میں ٹھیک 8 بجے سائرن بجا کر پرچم سربلند کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں