ضلع وہاڑی میں یوم آزادی پر کیک کاٹنے کی تقریبات
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ضلع وہاڑی میں جشن آزادی کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کی گئیں۔
،ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید اور ایم این اے تہمینہ دولتانہ کے نمائندے عمران دولتانہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل ، دارلامان ، صنعت زار ، ڈی ایچ کیو ہسپتال ، چلڈرن کمپلیکس اور دیگر اداروں میں جاکر پرچم کشائی کی ، پاکستان کی سالگرہ کے کیک کاٹے ، شجرکاری کی مٹھائی اور تحائف تقسیم کئے صنعت زار میں خواتین کی تیار کردہ اشیاء اور ملبوسات دیکھیں۔ضلعی ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی دارلامان میں خواتین اور بچوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ،ایم پی اے میاں ثاقب خورشید ، مسلم لیگی رہنما میاں عمران دولتانہ اور دیگر نے جیل میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے ۔قید ازمائش ہے اور آپ کو موقع فراہم کیا گیا ہے کہ آپ اپنی اصلاح کریں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل عبدالجبار، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان،جیل سپرنٹینڈنٹ محمد عمران، ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر محمد انور، صدر پریس کلب شاہد نیاز،ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ نوشین ملک،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد صدیق ،ایم ایس اور دیگر موجود تھے ۔