ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن، گریجویٹس انٹرن شپ سکیم جاری
وہاڑی ،میلسی (نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عزم زرعی شعبہ کی ترقی کے۔
تحت ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروگرام نوجوان زرعی گریجویٹس انٹرن شپ سکیم جاری ہے ۔ضلع وہاڑی میں 36 زرعی گریجوایٹس میں ایک سال کیلئے انٹرن شپ تقرر نامے تقسیم کئے گئے ہیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنرو ہاڑی سید آصف حسین شاہ نے زرعی گریجویٹس میں انٹرن شپ تقرر نامے تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تقرر نامے حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہیں،زرعی گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا تاکہ قابل نوجوان کی حق تلفی نہ ہو، پروگرام سے کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا اور طالب علموں کیلئے عملی علم اور تجربہ حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے ، انٹرن شپ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے ،یہ پروگرام نوجوانوں کے لئے مستقبل میں فائدہ مند ثابت ہوگا،نوجوان فرائض منصبی کو ذمہ داری سے انجام دیں اور سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع رانا محمد عارف،زرعی گریجویٹس انٹرنی محمد حمزہ علی خان،ثناء رحمان اور دیگر موجود تھے ۔