میلسی :تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن ، روڈ کشادہ

میلسی :تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن ، روڈ کشادہ

میلسی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد کی زیر نگرانی گزشتہ روز چیف آفیسر میونسپل کمیٹی میلسی محمد امتیاز جوئیہ کی سربراہی میں میلسی شہر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا اور۔۔۔

 میلسی شہر کی تمام اہم شاہراوں اور بازاروں سے دکانداروں اور ٹھیلا فروشوں کی جانب سے کی گئی ناجائز تجاوزات کو ختم کر کے روڈ کشادہ کرا دیے گئے ، میونسپل کمیٹی کے عملے نے دن بھر یہ آپریشن جاری رکھا اور قائد اعظم روڈ کشمیر چوک ریلوے کراسنگ چوک کالونی روڈ کے اطراف سے تمام تجاوزات کو ختم کرا دیا گیا جس سے سڑکیں اور بازار کھلے ہو گئے اور شہریوں نے اطمینان کا سانس لیا شہر کی تجارتی تنظیموں اور سماجی تنظیموں کے عہدے داروں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی کو اس کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپریشن مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں