ایک روز میں 10وارداتیں،شہری لاکھوں سے محروم

ایک روز میں 10وارداتیں،شہری لاکھوں سے محروم

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ضلع کوٹ ادو میں چوری کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں، ایک ہی رات میں10 وارداتیں ،صحافی سے ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے کی نقدی، شہریوں سے 2موٹر سائیکل اورنقدی بھی چھین لی گئی۔۔۔

 تفصیل کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقہ سلطان کالونی میں صحافی بابر ارشد کی کھاد بیج کی دکان پر2نامعلوم ڈاکو آگئے اور اس سے نقدی 3لاکھ 50ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ،تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ چکنمبر 144 ایم ایل کا رہائشی کوٹ سلطان یوٹیلیٹی سٹورکا ملازم عمران نوید سے ڈاکوموٹر سائیکل 11ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کرفرارہوگئے ۔ تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ تونسہ موڑ کے رہائشی نو شیرکھوکھرسے بھی ڈاکوؤں نے 125موٹر سائیکل چھین لیا،وارڈنمبر 11 میں ریحان قریشی کے گھر کے تالے توڑکر نامعلوم چور 2لاکھ 5ہزارکا گھریلوسامان اٹھاکرفرار ہو گئے جبکہ چاہ خان والا میں محمد ندیم کے رقبہ سے نامعلوم چورسولر پلیٹیں اورانورٹر چوری کر کے لے گئے ،تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ ڈانڈے والا میں محمد رمضان کہ رقبہ پرعبدالغفور عرف بدر محمد یوسف اورعبدالعزیز نے فصل کا نقصان کر دیا، ٹبہ مستقل درمیانی میں کبوتربازغلام عباس ہنجرائکے گھر سے نامعلوم چور 16 قیمتی کبوتر اور5مرغے مالیتی ایک لاکھ چوری کرکے فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں