خانیوال: ایوب چوک پر ماڈل سستا ریڑھی بازار قائم

خانیوال: ایوب چوک پر ماڈل سستا ریڑھی بازار قائم

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ایوب چوک پر ماڈل سستا ریڑھی بازار قائم کردیا گیا۔

ماڈل ریڑھی بازار میں سستی سبزیاں،پھل مارکیٹ سے کم نرخ پر دسیتاب ہونگی۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف،ڈی سی محمد علی بخاری نے ماڈل بازار کا معائنہ کیا-اے ڈی سی جی غلام مصطفی،اسسٹنٹ کمشنر سنبل جاوید ہمراہ تھیں-صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اور ڈی سی نے اشیاء کے معیار قیمتوں کا جائزہ لیا اس موقع پر خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کا معیار اور نرخ پر اظہار اطمینان کیا-صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کا اس موقع پر کہناتھاکہ حکومت پنجاب عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ریلیف کا یہ سلسلہ جاری رہے گا-ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہاکہ ماڈل بازار میں 20 ریڑھیاں لین مارکنگ کرکے ترتیب سے لگائی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں