باگڑ سرگانہ،ناقص صفائی انتظام ،ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

باگڑ سرگانہ،ناقص صفائی انتظام ،ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)انتظامیہ کی غفلت ،لاپرواہی سے ڈینگی کے خطرات بڑھ گئے ، شہریوں کے ساتھ ساتھ دیہات میں بھی صفائی کے ناقص انتظامات ،دیہی علاقوں کے چھوٹے گاؤں نماشہر بھی گندگی سے اٹ گئے ۔

تفصیل کے مطابق انتظامیہ کی عدم توجہی سے چھوٹے دیہی علاقے بھی گندگی سے اٹ گئے گلیاں نالیا ں سولنگ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ،گندے پانی نے شہروں کیساتھ ساتھ دیہاتوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیاہے اور شہر کی طرح دیہات بھی جوہڑ میں تبدیل ہوچکے ہیں کوئی گلی ایسی نہیں جس میں گندے پانی کا راج ہے نامناسب اورعدم توجہی کی وجہ سے اس سال ڈینگی کے خطرات لاحق ہونے لگے ہیں اس سنگین صورتحال کے پیش نظرلوگ پریشان نظرآتے ہیں حکومت کو چاہیے کہ جتناجلدی ہوسکے ان چھوٹے علاقوں پربھی توجہ دیں اورصفائی کو یقینی بنائیں ورنہ جس تیزی کے ساتھ گلی محلوں میں سیوریج اور صفائی کے ناقص ا نتظامات ہیں یہاں بھی ڈینگی کے پھیلنے کے خطرات پیدا ہوسکتے عوامی حلقوں نے حکام بالاسے مطالبہ کیا ہے کہ بند لائینوں ٹوٹی پھوٹی نالیوں گلیوں کی مرمت کراکے دیہی علاقوں کے عوام کوبھی ریلیف دیا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں