پیپلز پارٹی کا ماضی جدوجہد سے بھرا پڑا :نواب زادہ افتخار

پیپلز پارٹی کا ماضی جدوجہد سے بھرا پڑا :نواب زادہ افتخار

ماہڑہ،مونڈکا( نامہ نگار ) پیپلز پارٹی کا ماضی جمہوریت کی بحالی، استحکام اور عوامی خدمت کی جدوجہد سے بھرا پڑا ہے ۔

کسی بھی سیاسی پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت اور آئین کیلئے اتنی قربانیاں نہیں دیں جتنی پیپلز پارٹی نے دیں۔ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اپنی خدمات کی بدولت اب بھی عام کے دلوں میں میں بستے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جنوبی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری ایم این اے و چئیر مین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایوی ایشن نواب زادہ افتخار احمد خان نے سابق چئیرمین مہر غلام علی شہزاد جانگلہ کی ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام تبدیلی کے دعوے داروں کا سابقہ دور حکومت مشاہدہ کر چکے ۔ ان دونوں طبقات کے مسائل کا جامع حل پاکستان پیپلز پرٹی کے پاس ہے ۔ سابق چیئر مین مہر غلام علی شہزاد جانگلہ نے اپنے خطاب میں نوبزادہ افتخار احمد خان کی حلقے کے عوام کیلئے خدمات کے بے حد سراہتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں