پنجاب گیمز 2024 کے تحت کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

پنجاب گیمز 2024 کے تحت  کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی انیشیٹیو کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کے تحت کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ۔کھیلتا پنجاب گیمز کے تحت ضلع لودھراں میں ضلعی سطح پر کرکٹ ٹیپ بال (بوائز) کالجز کے مقابلے منعقد کیے گئے ۔

کرکٹ ٹیپ بال (بوائز) کالجز کے مقابلوں میں ہائر ایجوکیشن کالجز کے ضلع لودھراں سے پانچ کالجز شریک ہوئے ۔کرکٹ ٹیپ بال (بوائز) کالجز کے مقابلوں میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج لودھراں، گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہروڑپکا،گورنمنٹ گریجویٹ کالج دنیاپور، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مخدوم عالی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس لودھراں شریک ہوئے ۔پہلا میچ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مخدوم عالی بمقابلہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس لودھراں کے درمیان ہوا۔ اور یہ مقابلہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مخدوم عالی نے جیت لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں