آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

 آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نے کام چھوڑ کر ڈی سی کمپلیکس میں مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی تفصیل کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔۔۔

 مظاہرہ میں ضلع بھر کے سرکاری محکموں کے ملازمین کی کثیر تعداد شریک ہوئی جبکہ مظاہرین کی قیادت ضلعی صدر ایپکا محمد طیب بھٹی ، ملک شہباز ریاض کھوکھر ، رانا ناصر محمود ، رائے عمر دراز و دیگر نے کی مظاہرین نے مطالبات کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی جبکہ مقررین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے جائز مطالبات کے حق میں احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں الیکشن سے قبل وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لیو انکیشمنٹ کا قانون ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا جو تا حال وفا نہ ہو سکا ہمارا مطالبہ ہے کہ لیو انکیشمنٹ کا ظالمانہ قانون ختم کیا جائے رول 17 جو ہمارا بنیادی حق ہے اسے بحال اور ڈیلی ویجز ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پنجاب بھر میں احتجاج کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں