عدم ادائیگیاں،تھانوں،دفاتر کے ٹیلی فون،نیٹ کنکشن منقطع

عدم ادائیگیاں،تھانوں،دفاتر کے ٹیلی فون،نیٹ کنکشن منقطع

کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر)عدم ادائیگی پر ضلع کوٹ ادو کے تمام تھانوں ،ڈی ایس پی آفس سمیت خدمت مرکز کے ٹیلی فون انٹر نیٹ کنکشن منقطع۔۔۔

انٹرنیٹ نہ ہونے سے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی تمام سرکاری ویب سائٹیں بند،خدمت مرکز پر عوام کو مشکلات کا سامنا،لرنر لائسنس سمیت سرکاری امور ٹھپ، عدم ادائیگی پر واپڈا نے بلدیہ کے تمام دفاتر کی بجلی کے کنکشن بھی منقطع کر دیئے ،دفتروں کے روز مرہ کے کام بھی رک گئے ،ملازمین سمیت شہری پریشان، تفصیل کے مطابق پی ٹی سی ایل نے ضلع کوٹ ادو کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک ماہ کے ٹیلی فون کے بل جمع نہ ہونے پر ضلع بھر کے تمام تھانوں ڈی ایس پی آفس خدمت مرکز کے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کے کنکشن منقطع کر دیئے جس پر ضلع بھر کے آٹھ تھانوں تین ڈی ایس پی آفس سمیت خدمت مرکز اور خدمت وین پر پولیس ڈیپارٹمنٹ کی تمام سرکاری ویب سائٹ بند ہو گئی جبکہ دوسری طرف خدمت مرکزپرلرنرلائسنس سمیت دیگر کئی سرکاری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے تا ہم پولیس کے اعلی افسروں کی یقین دہانی پر 12 گھنٹے بعد کنکشن بحال کر دیئے گئے دوسری طرف میپکو آفس کوٹ ادو نے میونسپل کمیٹی کے کے ذمہ 30 لاکھ روپے بجلی کے بل ادا نہ کرنے پر واپڈا نے بلدیہ کے تمام دفاتر کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دیئے ،بلدیہ کے بجلی کے کنکشن منقطع ہونے پر ملازمین سمیت عوام کو مشکلات کا سامناہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں