بنیادی و دیہی مراکز صحت میں ریویمپنگ کا کا م شروع

بنیادی و دیہی مراکز صحت میں ریویمپنگ کا کا م شروع

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن \"شعبہ صحت کی ترقی \"کے تحت ضلع وہاڑی کے بنیادی و دیہی مراکز صحت میں ایک ارب روپے کی لاگت سے ریویمپنگ کا کا م شروع کر دیا گیا ہے ۔۔۔

ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے بنیادی ودیہی مراکز صحت 24ڈبلیو بی اور 56ڈبلیو بی کا دورہ کیا اور ریویمپنگ کے کام کا معائنہ کیا ایکسین بلڈنگ نذر عباس نے ریویمپنگ کے کام بارے تفصیلی بریفنگ دی جس پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تزئین وآرائش اور ریویمپنگ کے کام سے ہسپتالوں کی بلڈنگز کو خوبصورت بنایا جارہا ہے ریویمپنگ کے کام سے عوام کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات میسر آئیں گی ڈپٹی کمشنر نے طبی سہولیات کی فراہمی، سٹاف کی حاضری اور صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ بنیادی و دیہی مراکز صحت کی مشینری و عملہ متبادل جگہ پر علاج معالجہ کی فراہمی بھی جاری رکھے ہوئے ہے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے ڈاکٹرز و طبی عملہ کو مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں