پنجاب کالج میں محفل حسن قرأت و نعت کا انعقاد

پنجاب کالج میں محفل حسن قرأت و نعت کا انعقاد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )پنجاب کالج خانیوال میں محفل حسن قرأت محفل نعت کا انعقاد ہوا۔۔۔

تلاوت کلام پاک ارینہ عارف سیکنڈ ائیر کی طالبہ نے کی نعت رسول مقبول سعدیہ نور سیکنڈ ائیر پری میڈیکل کی طالبہ نے کی، کمپیئرنگ مہک علی و ارین الیاس نے کی سیرت النبیؐ کے عنوان پر تقریر پری میڈیکل پارٹ ون کی طالبہ رامین طارق نے کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر پنجاب کالج ملک محمد کامران تھے مہمان خصوصی ملک محمد کامران نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے حضور ؐکی سیرت کے امتیازی پہلوؤں کو اجاگر کیا اور کہا کہ آپؐ سیرت شاہراہِ دستور و عمل ہے ہمیں اپنے اخلاق و کردار اس کے مطابق سنوارنے چاہئیں آپؐ سے محبت کے اپنے اپنے انداز ہیں ہمیں حضور سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے آپ ؐکی سیرت کو پیشِ نظر رکھنا چاہئے طا لبات نے نہایت خوبصورت انداز میں تلاوت اور نعتیں پیش کی،اس کے بعد ججز میں شامل اساتذہ نے حسن قرأت اور حسن نعت میں پوزیشن لینی والی طالبات کااعلان کیا،حسن قرأت میں پہلی پوزیشن بی ایس میتھ کی طالبہ امّ حبیبہ، دوسری پوزیشن آئی سی ایس پارٹ ٹو کی طالبہ ارینہ عارف، سوم منتہا عمر حیات، حسن نعت میں اوّل پری میڈیکل پارٹ ٹو کی طالبہ سارہ شکیل اور دوم پوزیشن پری میڈیکل پارٹ ون کی طالبہ فروہ بتول جبکہ سوم پوزیشن سمیعہ حبیب نے حاصل کی،مہمان خصوصی ملک محمد کامران نے طالبات کو انعامات سے نوازا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں